نئى دہلى، 3 دسمبر (يو اين آئى) نيشنلسٹ کانگريس پارٹى (اين سى پى) کے صدر اور سابق مرکزى وزير شرد پوار آج دہلى ميں اپنى رہائش گاہ پر پھسل کر گر جانے سے زخمى ہوگئے۔ انہيں فوراً ممبئى لے جا کر بريچ کينڈى اسپتال ميں داخل کرايا گيا۔
پارٹى کے ذرائع نے آج يہاں يو اين آئى کو بتاياکہ راجيہ سبھا کے رکن مسٹر پوار اپنى رہائش گاہ کے لان ميں سير کرتے وقت گر گئے۔ ان کے دائيں پير ميں شديد
چوٹ آئى ہے۔ انہيں ايئر ايمبولنس سے فوراً ممبئى لے جايا گيا جہاں انہيں بريچ کينڈى اسپتال ميں داخل کرايا گيا ہے۔ ان کى ممبر پارليمنٹ بيٹى سپريا سولے اور اہليہ پرتبھا پاٹل اسپتال ميں موجود ہيں۔ پوار دہلى ميں واقع اپنے گھر کے لان ميں ٹہلتے وقت پھسل گئے تھے اور ان کے پير کى ہڈى ٹوٹ گئى۔ پارٹى کے سينئر ليڈر اور شرد پوار کے بھتيجے اجيت پوار بھى اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر اسپتال پہنچ گئے ہيں۔